پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 33 مشتبہ افراد زیر حراست
تازہ ترین : 1

پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 33 مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مارچ۔2016ء )پشاورکے نواحی علاقہ سربند میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس دوران 33 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا۔پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پشاورکے نواحی علاقہ سربند میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 7افغان باشندوں سمیت 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 3کلاشنکوفیں اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔مشتبہ افرادکو تھانہ سربند کردیاگیا جہاں ان سے تفتیش کاسلسلہ جاری ہے۔ آپریشن کے دوران 50کے قریب گھروں کو سنیفرڈاگز کی مددسے چیک کیاگیا۔

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 11:20:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں