طالبان کے ساتھ مذاکرات جلد شروع ہوں گے، افغان سفیر

اس بار مذاکرات ہوئے تو نتائج مثبت ہونگے، فضل اﷲ ایسے علاقوں میں ہے جہاں افغان حکومت کا کنٹرول نہیں،پشاور افغان قونصلیٹ میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 مارچ 2016 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جلد شروع ہوں گے،افغان سفیر نے افغان باشندوں کو ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اورکہا کہ افغان مہاجرین رجسٹرڈ نہ ہونے تک کہاں جائیں۔پشاور افغان قونصلیٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جلد شروع ہوں گے،مذاکرات کے لیے فضا ساز گار ہے،تمام فریقین چاہتے ہیں کہ مذاکرات شروع ہوں،اس بار مذاکرات ہوئے تو مثبت نتائج ہوں گے۔

انکاکہنا تھا کہ فضل اﷲ ایسے علاقوں میں ہے جہاں افغان حکومت کا کنٹرول نہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان صرف بد اعتمادی کی فضا ہے،دونوں طرف بعض عناصر ہیں جو نہیں چاہتے کہ روابط بڑھیں تاہم ہمیں امن کی فضااور اعتماد کو بحال کرنا ہے،افغان سفیر نے پولیس کی جانب سے افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ جب تک مہاجرین رجسٹرڈ نہیں ہوتے یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ جیلوں اورگھروں میں رہیں،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مہاجرین کو رجسٹرڈ کرے،ہرچیز مانتے ہیں لیکن افغان مہاجرین کی بے عزتی نہیں مانیں گے،جب تک امن نہیں آتا مہاجرین کچھ وقت یہاں رہیں گے،امن کی فضا پاکستان اور افغانستان دونوں نے ملک کربنانی ہے۔

(جاری ہے)

افغان سفیر کاکہنا تھا کہ جنگ کے وقت میں صلح کی باتیں کرنی چاہیئں کیونکہ اس کی اہمیت زیادہ ہے،امید ہے ہماری مسائل حل ہوجائیں گے،پاکستان نے تیس پینتیس سال ہماری مہمان نوازی کی اس پر احسان مند ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں