ایل آر ایچ ایم ٹی آئی انتظامیہ کی طرف سے مشہور کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ کوریٹارئرمنٹ پر زبردست خراج تحسین پیش

جمعرات 3 مارچ 2016 17:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) ایل آر ایچ ایم ٹی آئی انتظامیہ کی طرف سے مشہور کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ کوریٹارئرمنٹ پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا اور ان کی دوران ملازمت اس صوبے کے لئے ان گنت خدمات کوسراہا گیا ہے ڈاکٹر حفیظ اللہ کی خدمات اس صوبے کے لئے بہت زیادہ ہیں انھوں نے میڈیکل کی دنیا میں اس صوبے کے لئے کارڈیالوجی کے شعبے میں جدت دی ایل آر ایچ ایم ٹی آئی میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ کو استادوں کا استاد قرار دیا اور اسے کاڈیالوجی کا رول ما ڈل قرار دیاگیا ۔

جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ نے 1984 ء میں ایل آر ایچ میں خدمات کا آغاز کیا اور 32 سال طویل عرصہ تک گراں قدر خدمات انجام دیں ۔

(جاری ہے)

ایل آر ایچ ایم ٹی آئی کارڈیالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرعدنان گل نے ڈاکٹر حفیظ اللہ کی گراں قدر خدمات کا ذکر کیا اور ان کے کارناموں کو سراہا انھوں نے کہا کہ 2003 ء میں ڈاکٹر حفیظ اللہ کو ایل آر ایچ میں پروفیسر کے عہدے پر فائز کیا گیا انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 350 ریسرچ آرٹیکل لکھے جوبین الاقوامی اور قومی سطح کے طب کے رسالوں میں شائع ہوئے تقریب سے کارڈیاتھراسک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عامر بلال ، کارڈ یو ویسکولر سرجری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور اور پرومونولوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے اپنے خطاب میں پروفیسر حفیظ اللہ کی گراں قدر خدمات کو سراہا تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر داؤد ، میڈکل ڈائریکٹر ایل آر ایچ ایم ٹی آئی پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور نے بھی پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ کی گراں قد ر خدمات کر سراہا ، میڈ یکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر غفور نے ڈاکٹر حفیظ اللہ کو ایل آر ایچ ایم ٹی آئی کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ، آخر میں ڈاکٹر حفیظ اللہ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل آر ایچ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور ایل آر ایچ کا شمار دنیا کے بہترین میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن میں ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں