پشاور،مشترکہ سرچ آپریشن ، 36 مشتبہ افرادزیر حراست
تازہ ترین : 1

پشاور،مشترکہ سرچ آپریشن ، 36 مشتبہ افرادزیر حراست

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مارچ۔2016ء )پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن لاہوری گیٹ، قادر آباد، پشاور بس ٹرمینل اور حیات آباد کے علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 9 افغان باشندوں سمیت 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ مشتبہ افرا د کو تھانہ حیات آباد اور گلبہار منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کردیاگیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 11:54:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں