لواری ٹنل عالمی معیار کے مطابق ہرصورت2017میں مکمل کیاجائے،امیرمقام

خیبرپختونخواکے کونے کونے تک آپٹیکل فائبرپھیلایاجائے ، چترال تک آپٹیکل فائبرکیلئے لواری ٹنل میں گنجائش بھی چھوڑدی جائے ناردرن بائی پاس زمین کے مسئلے کوجلدحل کیاجائے تاکہ اسکے ثمرات سے خیبرایجنسی کے عوام مستفیدہوں، مشیر وزیراعظم کی این ایچ اے ، پی ٹی سی ایل حکام کواجلاس کے دوران ہدایات

بدھ 2 مارچ 2016 18:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کوہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ لواری ٹنل ہرصورت میں بین الاقوامی معیار کے مطابق 2016 تک آمدورفت کے قابل جبکہ 2017میں مکمل طورپرپائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے اورلوارٹنل کے دونوں اطراف اپروچ سڑکوں کے ٹینڈربھی اس ماہ جاری کئے جائیں۔

اس موقع پرخوازہ خیلہ،الپوری کے 30کلومیٹرکیلئے اسفالٹ کارپیٹنگ کی منظوری بھی دے دی گئی اورشانگلہ ٹاپ سے الپوری تک سڑک میں تنگ جگہ کوترجیحی بنیادوں پرکشادہ کرنے کافیصلہ بھی کیاگیا۔انہوں نے NHA حکام کومزیدہدایت دیتے ہوئے کہاکہ چترال تک آپٹیکل فائبرکیلئے لواری ٹنل میں گنجائش بھی چھوڑدی جائے اوربحرین کالام روڈکے اورسعودی فنڈزکی تعاون سے تعمیرہونیوالے چکدرہ سے جرے تک82 کلومیٹر روڈکے ٹینڈرز15مارچ سے قبل شائع کئے جائیں تاکہ عوام کو بروقت ریلیف ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرNHA عبداﷲ جان بھی موجودتھے۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ناردرن بائی پاس زمین کے مسئلے کوبھی ہنگامی بنیادوں پرحل کیاجائے تاکہ اس منصوبے کے ثمرات سے خیبرایجنسی کے عوام مستفیدہوں تاکہ افغانستان تک ہیوی ٹریفک اس روٹ پرمنتقل ہو۔

انہوں نے کہاکہ تخت بھائی فلائی اوورسے خیبرپختونخواکے تمام اضلاع کے افرادکاآمدورفت جاری رہتاہے تاہم تخت بھائی فلائی اوورکوبھی جون تک برق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔قبل ازیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ حکام نے بھی خیبرپختونخوامیں جاری منصوبوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے کونے کونے تک آپٹیکل فائبرپھیلایاجائے ۔اجلاس میں جنرل منیجرPTCL سمیت دیگرحکام بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں