فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ سکول میں عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر تقریب منعقد

بدھ 2 مارچ 2016 12:45

پشاور۔02 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ سکول پشاور میں عالمی یوم شہری دفاع پر جوش طریقے سے منایاگیا جس میں ملبے تلے زخمیوں کو نکالنا ‘بلند وبالا عمارات سے زخمیوں کو نجات دہی کے مختلف طریقوں کی ذریعے نیچے لانے‘ آگ پر قابو پانے سمیت کئی مشقوں اورمظاہروں کا بندوبست کیاگیا‘ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عبدالہاشم خٹک تھے‘ کمانڈنٹ فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ سکول شاہین زاد خان خٹک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی سول ڈیفنس آرگنائزیشن جنیوا فیصلے کے تحت پاکستان میں بھی ہرسال یوم شہری دفاع پرجوش اوربھرپور طریقے سے منایاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس موقع پر مشقوں اور مختلف قسم کی مظاہروں کا مقصد عوام میں دفاع کے حوالے سے شعور اجاگرکرناہے تاکہ شہریوں میں دفاع کے اہمیت افادیت وتربیت اوران پر عمل کرنے کا جذبہ حوصلہ پیدا ہو۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں