یو آرڈی کے زیر اہتمام مشاعرہ

بدھ 2 مارچ 2016 12:45

پشاور۔02 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) رچ پراجیکٹ اور یوآر ڈی او آرگنائزیشن کی زیر اہتمام میں قدیم فنی محفل مشاعرہ کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع بھر کے شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلام پیش کیے‘ محفل مشاعرہ کا مقصد ثقافتی ورثے کو اجاگرکرنا تھا‘ اس موقع پر خیرآباد کے ضلع ممبر ملک زاہد نے شعراء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے‘ یو آر ڈی او کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ظہیرخٹک نے ثقافتی ورثے کی اہمیت پر خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اور اپنی قدیم ثقافت کیلئے ہمیں اس قسم کی بھرپور سرگرمیوں کا انعقاد کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں