پشاور،محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
منگل 1 مارچ 2016 21:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) ڈیزل کی قیمتیں کم کر کے71.12روپے فی لیٹر تک کرنے کے اعلان اور محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے فی مسافرفی کلومیٹر نئے کرایہ ناموں کا اعلان کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے ۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے جاری کردہ انئے کرایے ناموں کے مطابق فلائنگ کوچز؍منی بسوں کے لئے 0.86پیسے،اے سی بسوں کے لئے 1.06روپے،عام بسوں کیلئے 0.71روپے اور لگژری بسوں کیلئے 0.43روپے فی کلو میٹر فی مسافر کی شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور،کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسوں کا کرایہ56روپے،اے سی بسوں کاکرایہ 69روپے،عام بسوں کا46روپے اور لگژری بسوں کا کرایہ53روپے ہوگا۔(جاری ہے)
اسی طرح پشاور، بنوں کیلئے فلائنگ کوچز168روپ،اے سی بسوں کا207روپے،عام بسوں کا138روپے اورلگژری بسیں158روپے کرایہ وصول کریں گی جبکہ پشاور ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز289روپے،اے سی بسیں356روپے،عام بسیں239روپے،لگژری بسیں272روپے،ہریپور کیلئے فلائنگ کوچز134روپے،اے سی بسیں165روپے،عام بسیں111روپے اور لگژری بسیں126روپے،پشاور، ایبٹ آباد کیلے فلائنگ کوچز166روپے،اے سی بسیں205روپے،عام بسیں 137روپے اور لگژری بسیں156روپے،پشاور مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز187روپے،اے سی بسیں230روپے،عام بسیں154روپے اور لگژری بسیں176روپے،پشاور مردان کے لئے فلائنگ کوچز50روپے،اے سی بسیں 61روپے،عام بسیں41روپے اور لگژری بسیں45روپے،پشاور مالاکنڈکیلئے فلائنگ کوچز101روپے،اے سی بسیں125روپے،عام بسیں84روپے اور لگژری بسیں96روپے،پشاور تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچز152روپے،اے سی بسیں 188روپے،عام بسیں126روپے اور لگژری بسیں 143روپے،پشاور مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز148روپے،اے سی بسیں182روپے، عام بسیں122روپے اور لگژری بسیں139روپے،پشاور دیر کیلئے فلائنگ کوچز215روپے،اے سی بسیں265روپے،عام بسیں178روپے اور لگژری بسیں203روپے اور پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز430روپے،اے سی بسیں530روپے،عام بسیں355روپے اور لگژری بسیں405وپے کرایہ وصول کریں گی۔
مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا،معذور اور60برس سے ز ائد عمرکے مسافروں سے اصل کرائے میں پچاس فیصدکی موجودہ رعایت برقرار رہے گی جبکہ ا ئیر کنڈیشنر گاڑیوں میں ائیر کنڈیشنڈ سسٹم خراب ہونیکی صورت میں ڈیلیکس سٹیج گاڑیوں کاکرایہ وصول کیاجائے گا۔اس امر کااعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیاگیا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دیر بالا میں کوسٹر بے قابو ہوکرکھائی میں جا گری، سات افراد شدید زخمی
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
مجوزہ صوبائی صحت پالیسی میں تمباکو کنٹرول شامل کرنیکا مطالبہ
سیکرٹری لائیو سٹاک خیبر پختونخوا سے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے سربراہ فرخ تویروف ..
قانون سازی عوام اور ملکی مفاد میں کی جائے‘ فائق شاہ
سیلاب متاثرین ، پنجاب حکومت کی طرف سے مہیا فوڈ پیکیج تقسیم
ملاکنڈ ٹیکس فری زون ، عوام و تاجروں کی حمایت کرینگے ، عنایت اللہ
امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، پروفیسر ابراہیم
پیٹرول ڈیلرز کا غیر قانونی ڈبہ سٹیشنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
مئی سانحہ پاکستان کی بنیادی اساس پر حملہ تھا ‘ اختیار ولی خان
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات بارے اجلاس ،بریفنگ دی گئی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پاک، بھارت تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا،شاہد آفریدی
-
200رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، یونس خان
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان