پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے میں تین بچے زخمی ہوگئے

منگل 1 مارچ 2016 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے میں تین بچے زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق متھرا تھانے کی حدود پیر بالا میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ ہو اجس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پرلیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے والا گھر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ساجد نواز کے کزن کا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں