پشاور، خیر آباد میں قدیم ثقافتی محفل مشاعرہ کا انعقاد

منگل 1 مارچ 2016 18:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) خیرآباد ،رچ پراجیکٹ اوریو آر ڈی او آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خیر آباد میں قدیم ثقافتی محفل مشاعرہ کا انعقاد، گذشتہ روز نوشہرہ میں URDOاوررچ پراجیکٹ کے زیر اہتمام قدیم ثقافتی محفل معاشرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے شعراء نے بھرپور شرکت کی اور اپنے کلام پیش کئے ،محفل مشاعرہ کا مقصد ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا تھا۔

شعراء کیلئے بھرپور اور پررونق مشاعرے کے اہتمام پر مقامی شعراء نے یو آر ڈی او اور کلچرل ڈائرکٹریٹ کے اس کاوش کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخیر آباد کے ضلع ممبر ملک زاہد نے شعراء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔urdoکیایگزیکٹیو دائریکٹرظہیر خٹک نے شعراء کا شکریہ ادا کیا اورقدیم ثقافتی ورثے کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اور اپنی قدیم ثقافت کیلئے ہمیں اس قسم کی بھرپور سرگرمیوں کا انعقاد کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ قدیم ثقافت اور ورثہ بچانے کیلئے یہ تقریبات معاشرے کے ہر طبقہ کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا باعث بنیں گی ان تقریبا ت اور سرگرمیوں کے ذرئعے ہم معاشرے کو ایک مکمل پر امن اور پرسکون ماحول بھی میسر کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں