پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3ریکارڈ کی گئی
تازہ ترین : 1

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3ریکارڈ کی گئی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ۔2016ء) پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کوپشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ ہوئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھااور اس کی گہرائی 110 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/03/2016 - 14:29:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں