قیمتوں میں کمی کے بعد پشاور کے بیشتر پمپوں سے پیٹرول غائب ، شہریوں کو مشکلات کاسامنا

منگل 1 مارچ 2016 13:03

قیمتوں میں کمی کے بعد پشاور کے بیشتر پمپوں سے پیٹرول غائب ، شہریوں کو مشکلات کاسامنا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پشاور کے بیشتر پمپوں سے پیٹرول غائب ہوگیا۔ جس سے شہریوں کو مشکلات کاسامناہے۔وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو کردی لیکن اس کے بعد پشاورکے پمپوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

شہری پیٹرول اور ڈیزل کی تلاش میں مارے مارے پھر تے رہے ۔ جن پمپوں پر پیٹرول مل رہا ہے وہ پرانے ریٹس پر ہی فروخت کررہے ہیں۔شہری کہتے ہیں کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کے بعد اس کی دستیابی کو بھی یقینی بنائے۔دوسری جانب پمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ پیٹرول سستا ہونے کے بعد مانگ میں اضافہ ہوا اس لئے قلت بھی پیدا ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں