محکمہ ثقافت کے زیراہتمام آر آئی سی ایچ کے تحت چوتھی 2 روزہ تھیٹر ٹریننگ اختتام پذیر،25طلباء نے تربیت حاصل کی

منگل 1 مارچ 2016 12:29

پشاور۔یکم مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء )محکمہ ثقافت اورپختونخوا آر ٹس کونسل کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے پراجیکٹ آر ائی سی ایچ کے تحت چوتھی 2 روزہ تھیٹر ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی ضلع پشاور کے مضافاتی علاقہ سوڑیزئی پایاں میں نیو ٹیلنٹ کو 2 روزہ تھیٹر ٹریننگ کے سلسلے میں سکول کے طلباء کو تھیٹر کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی تربیتی ورکشاپ اقراء مسلم اکیڈمی میں منعقد ہوئی امحکمہ ثقافت نے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے پراجیکٹ کے تحت پختونخوا ارٹس کونسل ضلع پشاور میں مختلف ٹاؤنز میں سکول وکالجر کے طلباء اور نیو ٹیلنٹ کو تھیٹر کے حوالے سے مزید 5 ورکشاپس منعقد کریں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پہلی تربیتی ورکشاپ دلہ زاک ‘دوسری میاں گجر اورر تیسری خزانہ پشاور میں منعقد کی گئی تھی پروگرام منیجر عرفا ن درانی نے ورکشاپ کی نگرانی کی جبکہ نعمان رؤف ‘شہبا ز نے ٹرینر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے ورکشاپ کے اختتام پر تربیت مکمل کرنیوالے طلبا کو دو گروپوں میں تقسیم کیاگیا جنہوں نے خاکے بھی پیش کئے ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر ظاہرالاسلام ‘ اداکار زرداد بلبل اور پروگرام منیجر عرفان درانی نے 25طلباء کو دو روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل کرنے پر ان میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے او رکہا کہ علاقائی ثقافت کی بحالی کے رچ پراجیکٹآر آئی سی ایچ کے تحت پختونخوا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نیو ٹیلنٹ اور سکول وکالجز طلبا ء کیلئے مارچ میں مزید پانچ ہ تھیٹر ٹریننگ منعقد کئے جائیں گے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں