اقبال ظفر جھگڑا صوبے کی ترقی میں اہم کرداراداکریں گے‘عامر الیاس
تازہ ترین : 1

اقبال ظفر جھگڑا صوبے کی ترقی میں اہم کرداراداکریں گے‘عامر الیاس

پشاور۔یکم مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ۔2016ء )مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا میڈیا سیل کے انچارج عامر الیاس اورکزئی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنر کیلئے اقبال ظفر جھگڑا کا انتخاب خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد محمدنوازشریف کو اس فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تمام مسلم لیگی ورکروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام امیدکرتے ہیں کہ بزرگ سیاستدان گورنر کی حیثیت سے صوبے اور فاٹا کی ترقی میں اہم کرداراداکرینگے اور صوبے میں آئندہ حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/03/2016 - 12:27:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں