الخدمت رضاکارکنونشن میں پشاور کی پہلی پوزیشن
تازہ ترین : 1

الخدمت رضاکارکنونشن میں پشاور کی پہلی پوزیشن

پشاور۔یکم مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ۔2016ء )الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے تحت صوبائی رضاکار کنونشن کے موقع پر گزشتہ سال 2015ء کی کارکردگی کی بنیاد پر ضلع پشاور کو صوبے کا بہترین ضلع قرار دیاگیاجبکہ چارسدہ دوسری اور دیرپائین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں سات مختلف شعبہ جات مین دکھی انسانیت کی بلاامتیاز خدمت کیلئے کوشاں ملک کا سب سے بڑا غیر سرکاری فلاحی ادارہ ہے۔ کنونشن میں یتیم بچوں کی کفالت اور سماجی خدمات کے شعبوں میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور نے صوبے کے دیگر اضلاع پر سبقت حاصل کرلی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/03/2016 - 12:27:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں