انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ سفیدسنگ کلب نے جیت لی

پیر 29 فروری 2016 19:30

انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ سفیدسنگ کلب نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ سفید سنگ والی بال کلب نے جیت لی فائنل میں پشاور ٹائیگرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست چیمپئن شپ میں پشاور ڈسٹرکٹ کی بہترین 26 کلبز نے حصہ لیا ، مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت گوہر علی خان اور صدر سپورٹس کمیٹی کفایت الله خان نے انعامات تقسیم کئے ۔

ان کے ہمراہ آرگنائزنگ سیکرٹری حاجی الیاس میر ، ناظم تجمل حسین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ پاک ماڈل ہائی سکول سفید سنگ گراؤنڈ پر منعقد ہ انٹر کلب والی بال کافائنل سفید سنگ کلب اور پشاور ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا جو کہ انتہائی سنسنی خیز رہا ، پہلا سیٹ سفید سنگ کلب نے 25-21 سے اپنے نام کیا جس کے بعد پشاور ٹائیگرز نے دوسرے سیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 25-19 سے کامیابی حاصل کرکے میچ ایک ایک سیٹ سے برابر کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سفید سنگ کلب نے تیسرے اور چوتھے میچ میں 25-23 اور25-17 سے کامیابی حاصل کرکے میچ 3-1 سے اپنے نام کرلیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی گوہر علی خان ، کفایت الله خان نے تمام فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سفید سنگ علاقہ میں بھی نوجوانوں کیلئے گراؤنڈ کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات مہیا کریں کیونکہ اس علاقے میں کھیلوں کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں