صوبائی حکومت کی درخواست پروفاق کا نئے آٹھویں ایوارڈ کے لئے این ایف سی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

پیر 29 فروری 2016 16:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) صوبائی حکومت کی درخواست پروفاق نے نئے آٹھویں ایوارڈ کے لئے این ایف سی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے پنجاب کی جانب سے پرائیویٹ ممبر کی نامزدگی کے بعد کمیشن مکمل ہو گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس ضمن میں صوبائی حکومت کو آگاہ بھی کردیا ہے نئے این ایف سی ایوارڈ کے لئے اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں طلب کیا جا رہا ہے جسمیں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور ممبران شرکت کرینگے نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبوں کی جانب سے فنڈز کی تقسیم کے فارمولے میں ترامیم کی جائیگی خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اخراجات کی مد میں صوبے کو مزیدادائیگی کا مطالبہ کیا ہے نئے ایوارڈکے اعلان کے بعد صوبے کو نئے فارمولے کے تحت قابل تقسیم محاصل پول کے تحت ادائیگیاں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں