نئے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی حلف برادری کی تقریب کیلئے انتظامات شروع

پیر 29 فروری 2016 16:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) نئے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی حلف برادری کی تقریب کے لئے انتظامات شروع کردیئے ہیں حلف برادری کی تقریب میں خیبر پختونخوا اور فاٹا کے پانچ سو شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے جائینگے دعوت نامے آج سے ارسال کرنا شروع کردیئے جائینگے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نئے نامزد کئے جانے والے گورنر سے حلف اٹھائینگے۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس کے سبزہ زار پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ ، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام ، چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری سمیت اعلیٰ افسران بھی شرکت کرینگے۔ گورنر ہاؤس میں حلف برادری کی تقریب کے لئے محکمہ قانون نے حلف نامہ بھی تیار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں