وزیراعلیٰ پرویز خٹک کاعوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے 30 اکتوبر تک پشاور میں 100 جدید ترین ائرکنڈیشن بسیں چلانے کا حکم
اتوار 28 فروری 2016 20:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اس سال30 اکتوبر تک پشاور شہر میں سو جدید ترین ائرکنڈیشن بسیں چلانے کا حکم دیا ہے یہ ہدایات اُنہوں نے پشاور ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر ، ممبرصوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی، جاوید نسیم، ضلعی ناظم ارباب عاصم، چیف سیکرٹری ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں اور مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید بسیں چلانے کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ جدید ائرکنڈیشنڈ بسیں کوریڈور 2 کے علاوہ رنگ روڈ اور حیات آباد میں بھی چلائی جائیگی ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عوام کیلئے ہر لحاظ سے باسہولت بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں منصوبے کیلئے مناسب فرم کی تلاش کیلئے اظہار دلچسپی کو جلد مشتہر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس کو بتایا کہ پشاور میں بس رپیڈ ٹرانسپورٹ کے منصوبے کی فیزبیلیٹی مکمل ہو چکی ہے جبکہ فزبیلٹی سٹڈی پر کام اس سال جنوری میں شروع ہو چکا ہے جو اگست تک مکمل ہو جائے گا اسی طرح ڈٹیل انجینئرنگ ڈئزائننگ پرکام جولائی میں شروع ہو کر اس سال نومبر میں مکمل ہو گا اجلاس کو بتایا گیا کہ کوریڈور2 جو چمکنی سے شروع ہو کر کارخانو مارکیٹ پر ختم ہو گاکی تعمیر کاکام اگلے سال جنوری میں شروع ہو گا جو دسمبر2017 تک مکمل ہو گا اور اس پر 20 بلین روپے کی لاگت آئے گی جس کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک مالی تعاون فراہم کرے گا وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو منصوبے کے پی سی ون کی سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے منظوری کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کیپشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبے کے عوام کو ہر ہسپتال میں بہترین سہولت میسر کی جا سکتی ہے، گورنرخیبرپختونخوا
مردان، تجاوزات کے خلاف کارروائی
گورنمنٹ پرئمری سکول دروش چترال میں داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک
زرعی یونیورسٹی پشاور میں "ایڈونس ان سیڈ سٹوریج ٹیکنیکس " کے عنوان سے 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس
پرخیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری
کوہاٹ پولیس کی کارروائی میں رہزن گروہ کاسرغنہ گرفتار
صوبائی وزیرمحنت خیبرپختونخوا کی زیر صدرات ورکرزویلفیئر بورڈ کااجلاس،کمرشل اراضی کی نشاندہی کی ہدایت ..
پشاور،پرانی دشمنی کی ایماءپرفائرنگ،باپ بیٹا قتل
خیبر،9سالہ لاپتہ ہونےوالےبچے کی نعش برآمد
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا