ایچ ای سی نے پشاور سمیت صوبے بھر میں پرائیویٹ چارٹرڈ ز یونیورسٹیز کی انسپکشن شروع کردی

اتوار 28 فروری 2016 17:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) ہائیر ایجو کیشن کمیشن نے پشاور سمیت صوبے بھر میں پرائیویٹ چارٹرڈ ز یونیورسٹیز کی انسپکشن شروع کردی ہے اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے برعکس کام کرنے والی نجی یونیورسٹیز کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ناقص سہو لیات رکھنے والے یونیورسٹیز میں مزیدداخلہ روک دیا جائے گا جبکہ حد سے زائد گزرنے والی یونیورسٹیز کی این او سیز منسوخ کردی جائیگی ۔

انسپکشن ٹیمیں چارٹرڈ یونیورسٹیوں میں پائے جانے والی خامیوں کی نشاندہی کرینگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیمیں چارٹرڈ نجی یونیورسٹیوں کی انسپکشن آئندہ ہفتے سے شروع کر رہی ہے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی انسپکشن کے لئے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں