ایف بی آر کے اثاثہ جات ظاہرنہ کرنے پر دس صوبائی محکموں کے سو ملازمین اور افسران کو نوٹسز

اتوار 28 فروری 2016 17:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اثاثہ جات ظاہرنہ کرنے پر دس صوبائی محکموں کے سو ملازمین اور افسران کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ جن میں زیادہ ترملازمین کا تعلق محکمہ ایکسائز سے ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹسزمیں کہا گیا ہے کہ سال 2013میں ان افسران نے نہ تو انکم ٹیکس کے گوشوارے ایف بی آر کو جمع کرائے اور نہ ہی اثاثوں کے گوشوارے ظاہر کئے ہیں حالانکہ ان افسران کے اثاثے کروڑوں روپے کے ہیں ۔

محکمہ ایکسائز کے ای ٹی او انسپکٹرز بعض کانسٹیبلز کے کروڑوں روپے کے اثاثہ جات ہیں ۔ جنہوں نے زیادہ تر اثاثہ جات فیملی کے نام منتقل کئے ہیں جبکہ دیگر نو صوبائی محکموں کے افسران نے بھی 2013میں انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے ۔ جس پر ان کے خلاف بھی کاروائی کے لئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں ایف بی آر خیبر پختو نخوا سمیت ملک بھر میں درجنوں افسران کو نوٹسز جاری کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں