پشاور میں کرکٹ کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے ، گراؤنڈ ز اور سہولیات کی کمی ہے ، فیاض علی شاہ

اتوار 28 فروری 2016 16:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب گزشتہ روز جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پشاورمیں منعقد ہوئی جس میں انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے فاتح، رنر اپ ٹیم سمیت بہترین کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورخصوصی شیلڈز تقسیم کئے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید فیاض علی شاہ تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر ملک فرمان علی ،شمع کلب کے صدر حنیف شاہ ،قاضی شفیق ،سیکرٹری اصغر علی سمیت مختلف کلبز کے عہدیداراور کثیر تعداد میں کھلاڑی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر سید فیاض علی شاہ نے کہا کہ پشاور میں کرکٹ کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے لیکن گراؤنڈزاور سہولیات کی کمی کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے اس کے باوجود پشاور ڈسٹرکٹ نے کئی انٹر نیشنل اور فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کومتعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پشاورڈسٹرکٹ کے پاس 120 کلب رجسٹرڈ ہیں جو کہ پاکستان سطح پر ایک ریکارڈ ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ پشاور کو علیحدہ ریجن کی حیثیت مل جائے جس سے پشاور میں کئی انٹر نیشنل کھلاڑی پیداہونگے جوکہ ملک وقوم کانام روشن کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں