آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،اقبال ظفرجھگڑا
تازہ ترین : 1

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،اقبال ظفرجھگڑا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 فروری۔2016ء)خیبرپختونخواکے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ قیام امن کے لئے پاک فوج کی قربانیں قابل فخر ہیں پشاورسے جاری بیان میں خیبرپختونخوا کے نامزد گورنراقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں دہشت گردوں کے مقابلے سے میں شہید ہونے والے کیپٹن عمر اور دیگر شہدا پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا مقابلہ کریں گے۔ اقبال ظفر جھگڑا کاکہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/02/2016 - 16:38:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں