پشاور، زہریلی شراب پینے سے 2افراد ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک
تازہ ترین : 1

پشاور، زہریلی شراب پینے سے 2افراد ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 فروری۔2016ء) تھانہ کوتوالی کی حدود میں زہریلی شراب پینے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک تھی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ کوتوالی کی حدووزہریلی شراب پینے سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی اور شراب سے ایک شخص کی حالت غیر ہو گئی جسیہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد مل کر شراب نوشی کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/02/2016 - 11:43:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں