وزیرقانون خیبرپختونخواکی خیبریونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ کومبارکباد

ہفتہ 27 فروری 2016 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی ا مور امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ اور وزیرخوراک حاجی قلندر خان لودھی نے سیف اﷲ سیفی کو خیبریونین آف جرنلسٹس کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارباد دی ہے اپنے الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے سیفی اور انکے دیگر ساتھیوں کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کا عمل تیز کرنے، معاشرتی خرابیوں کی نشاندہی اور انکی اصلاح کیلئے حکومتی کوششوں میں بھی بھرپور کردار ادا کرینگے انہوں نے یونین کو صحافتی امور کی انجام دہی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں