پشاور : نجی اسکول میں‌پانچویں‌جماعت کے طالبعلم نے خود کشی کر لی
تازہ ترین : 1
پشاور : نجی اسکول میں‌پانچویں‌جماعت کے طالبعلم نے خود کشی کر لی

پشاور : نجی اسکول میں‌پانچویں‌جماعت کے طالبعلم نے خود کشی کر لی

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء): پشاور میں گل بیلہ نجی اسکول میں ایک طالبعلم نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق خود کشی کرنے والا بچہ پانچویں جماعت کا طالبعلم تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس کو فوری طور پر اسکول میں طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے بچے کو اسپال منتقل کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو دو گولیاں لگی ہیں تاہم طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ طالبعلم سلمان نے پستول چوکیدار سے لی تھی۔ ذرائع کے مطابق بچے کو اسکول میں لڑکی پسند تھی اور ناکامی محبت کے باعث طالبعلم نے یہ انتہائی اقدام اُٹھایا۔

وقت اشاعت : 27/02/2016 - 13:20:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں