یکم مارچ کوخیبرپختونخوا میں عالمی یوم شہری دفاع منایا جائے گا

جمعہ 26 فروری 2016 22:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء)سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ حکومت خیبرپختونخوا پشاور کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یکم مارچ کوخیبرپختونخوا میں عالمی یوم شہری دفاع منایا جائے گا۔دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال یکم مارچ کوعالمی یوم شہری دفاع منایا جاتاہے ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں اس دن کومنانے کے سلسلے میں مندرجہ ذیل پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں:۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے ایمرجنسی سامان کی نمائش،عوام میں شہری دفاع کے بارے میں شعور اُجا گرکرنے کے لئے عملے اوررضاکاروں کی واک کاانتظام، شہری دفاع کے مختلف نعروں پر مشتمل بینروں کو مناسب جگہوں پرآویزاں کیاجائے گا۔ شہری دفاع کی ضرورت اور اہمیت پرمباحثوں جبکہ شہری دفاع کے عملی مظاہروں اورسیمیناروں کااہتمام اور سب سے اہم پروگرام سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ پشاورمیں ہوگا جس میں تقریباً 65 پولیس کانسٹیبلان کے کورس مکمل ہونے پرمہمان خصوصی احمد حنیف اورکزئی سیکرٹری ریلیف ،بحالی وآبادکاری سرٹیفیکٹ تقسیم کریں گے۔ اس موقع پرشہری دفاع کا عملی مظاہرہ بھی ہوگا۔ ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں