صوبائی حکومت کی کاؤشوں کی بدولت بجلی خالص منافع پر عرصہ دراز سے لگے قد غن کا خاتمہ ہو گیا ہے،سکندرشیرپاؤ

جمعہ 26 فروری 2016 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین وسینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤنے بجلی خالص منافع پرلگے قد غن کے خاتمہ کو صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صوبائی حقوق کے حصول کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں تحصیل شبقدر ضلع چارسدہ میں سڑک اورحفاظتی پشتوں کی تعمیر کے افتتاح کے دوران منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کاؤشوں کی بدولت بجلی خالص منافع پر عرصہ دراز سے لگے قد غن کا خاتمہ ہو گیا ہے جس سے صوبہ کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔انھوں نے چشمہ رائٹ بنک کینال سکیم کیلئے وفاق سے فنڈز کی منظوری کو بھی صوبائی حکومت کااہم کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے سے تقریباًتین لاکھ ایکڑ زاراضی سیراب ہو گی جس سے زرعی خوشحالی آئے گی اور صوبہ کے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ قومی وطن پارٹی شروع دن سے صوبہ کے حقوق اور وسائل پر اختیار کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور ان مقاصد کا حصول ہمارا منشور ہے۔انھوں نے کہا کہ بجلی خالص منافع پر کافی عرصہ سے قد غن لگا ہوا تھا جس سے نہ صرف صوبہ کی معاشی صورتحال متاثرہورہی تھی بلکہ پسماندگی اور عوامی مسائل و مشکلات میں بھی حد درجے اضافہ ہواتاہم بجلی بقایاجات ملنے سے صوبہ کی معاشی بدحالی اور مسائل و مشکلات سمیت پسماندگی کا ازالہ ہو گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ صوبہ اور پختونوں کی معاشی،اقتصادی اور سماجی خوشحالی کا حصول ہمارا مشن ہے اور ان مقاصد کے حصول کو یقینی بناکر دم لیں گے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم ظفر علی خان،محمد جان گیگیانی،سرتاج خان،شمشاد خان،طلا محمد اور نور بہادر خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں