محب وطن قبائل نے ملک کی امن واستحکام کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں،اسدقیصر

جامع حکمت عملی کے تحت قبائلی علاقہ جات کی تعمیروترقی اور بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ملک نازک ترین دور سے گزررہاہے اور وقت کاتقاضاہے کہ باہمی اتحاد و یگانگت سے سازشوں کو ناکام بنایاجائے،قائمقام گورنرخیبرپختونخوا

جمعہ 26 فروری 2016 17:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) قائمقام گورخیبرپختونخوا نراسدقیصر نے کہاہے کہ محب وطن قبائل نے ملک کی امن واستحکام کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں اور حکومت کو ان کی قربانیوں کا پوری طرح احساس ہے اور اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت قبائلی علاقہ جات کی تعمیروترقی اور بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ قبائلی عوام کے دکھ درد اورمحرومیوں کاازالہ کیاجائے اور وہ بھی قومی دھارے میں شامل ہوکر ملکی تعمیرو ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات میں پائیدارامن ہوگا تو پورے خطے میں امن واستحکام ہوگا ۔ وہ جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں اقبال خان آفریدی کی قیادت میں آل فاٹاسیاسی اتحاد کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے گورنر کو فاٹامیں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ قائمقام گورنرنے ان کی معروضات غورسے سنیں اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام گورنراسدقیصر نے کہاکہ ملک نازک ترین دور سے گزررہاہے اور وقت کاتقاضاہے کہ باہمی اتحاد و یگانگت سے سازشوں کو ناکام بنایاجائے اور مل جل کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار اداکریں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی امن واستحکام کی خاطر قبائلی عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اپنا گھربارچھوڑا اورمشکلات برداشت کیں اب وقت آگیا ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا کیاجائے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی علاقہ جات کی تعمیر نو اور قبائل کی باعزت واپسی اور بحالی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں