خیبرپختونحوا اسمبلی نے سٹیشنری کی مد میں بچت کے لئے اسمبلی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا‘اراکین کے لیے130کمپیوٹرنصب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 16:18

خیبرپختونحوا اسمبلی نے سٹیشنری کی مد میں بچت کے لئے اسمبلی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا‘اراکین کے لیے130کمپیوٹرنصب

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) خیبرپختونحوا اسمبلی نے سٹیشنری کی مد میں بچت کے لئے اسمبلی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا۔ اسمبلی ہال میں ایم پی ایز کیلئے 130سے زائد کمپیوٹر نصب کر دیئے گئے۔ ارکان اسمبلی صرف ایک کلک پر تمام ریکارڈ دیکھ سکیں گے۔خیبرپختونخوا اسمبلی اپنا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے والی ایشیا کی پہلی اسمبلی بن گئی۔

تبدیلی کانعرہ لے کر برسراقتدار آنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی تبدیلی لے آئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا نظام مکمل طور پر کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی ہال میں ایم پی ایز کیلئے 130 سے زائد کمپیوٹر نصب کردیئے گئے ہیں جن پر وہ صرف ایک کلک کے ذریعے جاری سیشن کا ایجنڈا ، وقفہ سوالات ، بل ، قراردادیں اور دیگر امور کی تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

اسمبلی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے جہاں ایم پی ایز کو با آسانی ریکارڈ تک رسائی حاصل ہوگی وہیں سٹیشنری کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت بھی ہوگی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اہلکاروں کو کمپیوٹرائزڈ نظام چلانے کیلئے باقاعدہ تربیت بھی دی گئی ہے۔ سیکرٹریٹ کے اہلکاروں کے بعد اب ارکان اسمبلی کو بھی کمپیوٹر کے ذریعے ریکارڈ چیک کرنے اور دیگر امور کو دیکھنے کی تربیت دی جائے گی۔ صوبائی اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری عطاء اللہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونحوا اسمبلی ایشیا کی پہلی اسمبلی بن گئی ہے جس کا تمام نظام ڈیجیٹل ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے کمپیوٹرائزڈ نظام کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک آئندہ سیشن شروع ہونے پر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں