پشاور،یکہ توت میں سرچ آپریشن، 50 مشتبہ افرادزیرحراست
تازہ ترین : 1

پشاور،یکہ توت میں سرچ آپریشن، 50 مشتبہ افرادزیرحراست

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری۔2016ء )پشاور کے علاقہ یکہ توت میں سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشن یکہ توت اورملحقہ علاقوں میں کیاگیا جس دوران لیڈیز پولیس اور سنیفر ڈاگز کی مدد سے 560 گھروں کو چیک کیاگیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 5 پستولیں ، 1 کلاشنکوف اورسینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ مشتبہ افراد کوتھانہ آغہ میرجانی منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 11:21:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں