ہینڈی کیپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائلز 28 فروری کو ہونگے

جمعرات 25 فروری 2016 20:17

ہینڈی کیپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائلز 28 فروری کو ہونگے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پنٹیگولر ہینڈی کیپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز 28 فروری کوقیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہونگے جس میں صوبے کے تمام اضلا ع سے کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں ٹرائلز انٹرنیشنل کھلاڑی عدیل خان اور ٹیم منیجر نصر الله خان لینگے ، ٹرائلز صبح نو سے بجے شروع ہونگے ، ہینڈ ی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل جعفر شاہ کے مطابق پینٹگولر سیریز جو کہ مارچ کے دوسرے ہفتے پشاورمیں منعقد ہوگا جس میں اسلام آباد ، کراچی اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شرکت کرینگی کیلئے خیبرپختونخوا ٹیم سلیکشن کیلئے شفاف ٹرائلز کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ہینڈی کیپ کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرائلز میں بروقت شرکت کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں