انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، ملک سپورٹس نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ..
تازہ ترین : 1
انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، ملک سپورٹس نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی ..

انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، ملک سپورٹس نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) انصاف انٹر کلب انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک سپورٹس نے پشاور پینتھرز کو تین وکٹوں سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، جمخانہ گراؤنڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں پشاور پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 191 رنز بنائے جس میں سرور خان 56 ، مراد خان 25 ، افضال نذیر 55 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

ملک سپورٹس کی طرف سے فہد شاہ نے تین ساجد اور مجیب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں ملک سپورٹس نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصا پر پورا کیا ۔ جس میں فواد علی 61 ، ساجد خان 37 ، خان سلام23 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ اس طرح ملک سپورٹس نے سات وکٹوں سے میچ جیت کر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/02/2016 - 20:17:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں