میاں صاحب کا کچھ پتہ نہیں کسی وقت خود کش حملہ کردیں،عمرا ن خان

جمعرات 25 فروری 2016 16:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کا کچھ پتہ نہیں،کسی بھی وقت خود کش حملہ کردیں،پاکستانی جمہوریت کیلئے دھرنا ضروری تھا، اورنج ٹرین منصوبے پر پیسہ لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، ایشین ٹائیگر بننے سے پہلے انسانو ں پر پیسہ لگانا ضروری ہے، کوشش کر رہا ہوں طالب علموں میں سے لیڈر سامنے لاؤں۔

وہ جمعرات کو پشاور یونیورسٹی میں طلبہ سے لیڈر شپ کے موضوع پر کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ قوموں کو لیڈرہی نیچے سے بلندی کی طرف لیکر جاتے ہیں،میرا سارا پیسہ پاکستان میں ہے۔ کسی دوسرے ملک میں پیسہ چھپا کر نہیں رکھا،کبھی سوچا نہیں تھا کہ پاکستان کے علاوہ کہیں رہنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو قوم انسانوں پر پیسہ نہیں لگاتی ۔

وہ ترقی نہیں کرتی،ہم نے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر لگایاہے،کے پی کے میں تعلیم کے بجٹ کو مزید بڑھائیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہاکہ جمہوریت کیلئے دھرنا ضروری تھا،مجھے افسوس ہے کہ ہمیں کہاں کھڑ ا ہونا تھاو ر اب کہاں کھڑے ہیں، جمہوریت کی بحالی کیلئے میرا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میٹرو ٹرین پر پیسہ لگانے سے قومیں نہیں بنتیں، ایشین ٹائیگر بننے سے پہلے انسانوں پر پیسہ لگانا ضروری ہے،لیڈر بننے کیلئے بڑی سوچ رکھنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا کچھ پتہ نہیں کہ کسی بھی وقت خود کش حملہ کر دیں،میاں صاحب کو اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کی عادت ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں