پشاور ماڈل سکول بوائز فور میں نیسلے روم کی تقریب
تازہ ترین : 1

پشاور ماڈل سکول بوائز فور میں نیسلے روم کی تقریب

پشاور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء)نیسلے پاکستان اورپشاور ماڈل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کے ایم او یو کے تحت نیسلے صحت مند پروگرام سکولز کی مختلف برانچوں میں شروع کیے جائیں گے۔ پشاور ماڈل سکول بوائز فور میں تشکیل پانے والے نیسلے صحت مند کڈزروم کے افتتاح کے موقع پر سٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء الله شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نیسلے پروگرام کو سراہااورپشاور ماڈل سکول انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچوں کی صحت کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں، اس موقع پر سٹی یونیورسٹی اسلام آباد آفس کے ٹیم لیڈر ثاقب چوہان نے بھی اساتذہ سے گفتگو کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/02/2016 - 13:03:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں