وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس
اجلاس میں بورڈ کے 75 ملازمین کی فوری طور پر اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی اجلاس میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں اور کرک میں کمرشل پلاٹس کی بولی کے ذریعے لیز پر دینے کی منظوری کے علاوہ کرک سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے30 کنال اضافی زمین خریدنے کی منظوری دی گئی
بدھ 24 فروری 2016 20:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے زیر صدارت سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بورڈ کے 75 ملازمین کی فوری طور پر اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کے بورڈآف ڈائریکٹر کے98 ویں اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی، منیجنگ ڈائریکٹر ایس آئی ڈی بی رشید خان پائندہ خیل ، محکمہ خزانہ، پی اینڈ ڈی ،ٹیوٹا اور ایس آئی ڈی بی کے حکام کے علاوہ چیمبر آف کامرس، خواتین چیمبر آف کامرس اور سمال انڈسٹریز کے صدور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کے سمال انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
منیجنگ ڈائریکٹر، ایس آئی ڈی بی نے اجلاس کو بورڈ کی دوسالہ کارکردگی اور مستقبل کیلئے منصوبہ بندی سے آگاہ کیا اجلاس میں ایس آئی ڈی بی کے دو ملازمین کوگریڈ 18 سے 19 ،2 ملازمین گریڈ 17 سے 18 اور دوکو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی کی منظوری دی گئی جبکہ ترقی پانے والے باقی69 ملازمین میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کے ملازمین شامل ہیں۔
اسی طرح اجلاس میں سوات میں پٹی ٹریننگ سنٹر کو فرنیچر سازی کے مرکز میں تبدیل کرنے کی منظوری کے علاوہ پشاور اور بٹ خیلہ کے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں کمرشل پلازوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ پشاور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجود ریسٹ ہاؤس کی توسیع اور تجارتی بنیادوں پر چلانے کی منظوری بھی دی گئی اس کے علاوہ اسلام آباد میں موجود پلازہ پر مزید ایک منزل کی تعمیر اوراسی پلازہ میں سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ اور محکمہ ثقافت کے اشتراک سے آرٹس اینڈ کرافٹس سنٹر کے قیام کی منظوری دی گئی اجلاس میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں اور کرک میں کمرشل پلاٹس کی بولی کے ذریعے لیز پر دینے کی منظوری کے علاوہ کرک سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے30 کنال اضافی زمین خریدنے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ایس آئی ڈی بی کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بورڈ کو ہدایات دیتے ہوئے ہر انڈسٹریل اسٹیٹ میں تربیتی مرکز کے قیام اور ایس آئی ڈی بی کے تمام اُمور کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم دیا اسی طرح اُنہوں نے ایس آئی ڈی بی کے ملازمین کی پنشن کیلئے اضافی رقم کیلئے تجاویز پیش کرنے کا حکم دیا وزیراعلیٰ نے انڈسٹریل اسٹیٹس کی بہتری اور اُن کے ماحول کو پرکشش بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے انڈسٹریل ٹریننگ سنٹر میں مقامی صنعتوں کیلئے درکار ہنر مند افراد کی تربیت کی ہدایت کی تاکہ مقامی صنعتوں کو باصلاحیت افراد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرتعلیم خیبر پختونخوا فیصل خان ترکئی کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سٹی نمبر ون پشاور کے امتحانی ہال ..
ڈی پی او مردان کی زیرصدارت اجلاس، جرائم پیشہ عناصر کےخاف بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایت
سولرمینوفیکچرنگ انٹرپرائز کا رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 470.78 ملین روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ
صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں، میئرپشاور
بلوچستان میں طوفانی بارش،نشیبی علاقے زیر آب، گھروں کی چھتیں گر گئیں
پشاور،صوبہ بھرمیں اسلامیات کےپرچے سےمیٹرک امتحانات کاآغاز ہوگیا
ریسکیو1122خیبرپختونخوا کی ممکنہ بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی سےنمٹنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل
پشاور،ڈی جی ایکسائزاینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبرپختونخواہ کی زیرصدارت اجلاس، محکمانہ کارکردگی کا جائزہ ..
پشاور،شہر میں گداگروں کےخلاف اگلے ہفتے سےآپریشن کاآغاز کردیا جائے گا
مردان پولیس کی کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار
ضلعی انتظامیہ پشاورکی کارروائی ،زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے پر 15نانبائی گرفتار
پشاور،گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں، وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات پر ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا بیان
-
سیالکوٹ، پولیس کی بجلی چوری کے مرتکب ملزمان کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات