پرویز خٹک کا سابق وفاقی وزیر نثار محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
تازہ ترین : 1

پرویز خٹک کا سابق وفاقی وزیر نثار محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سابق وفاقی وزیر نثار محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے بدھ کے روز شیخ آباد ضلع چارسدہ میں نثار محمد خان مرحوم کی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔ انہوں نے کچھ وقت مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ گزارا اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کو لواحقین کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق سے نوازے۔

وقت اشاعت : 23/02/2016 - 22:41:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں