گریڈ18کے افسران شاہد اﷲ،محمد ایاز،مطیع اﷲ خان اور محمود اسلم کی ایکٹنگ چارج بنیادوں پر گریڈ19میں تقرریاں

منگل 23 فروری 2016 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء)پاکستان انتظامی سروس (پی اے ایس)کے گریڈ18کے افسران شاہد اﷲ،محمد ایاز،مطیع اﷲ خان اور محمود اسلم کی ایکٹنگ چارج بنیادوں پر گریڈ19میں تقرریاں کی گئی ہیں۔اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ پانچ الگ الگ اعلامیوں میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق شاہد اﷲ بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح محمد ایاز بطور چیف اکنامسٹ پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ،مطیع اﷲ خان بطور ڈپٹی کمشنر صوابی اور محمود اسلم بحیثیت پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی ،عوامی مفاد میں تا حکم ثانی اپنی اپنی خدمات کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔دریں اثناء حکومت خیبر پختونخوا نے عامر آفاق(پی ایم ایس۔بی ایس۔19اے سی بی)کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی تعیناتی واپس لے لی ہے جبکہ انہیں عوامی مفاد میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوااپنے سکیل اور تنخواہ میں اپنے فرائض منصبی جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں