خیبرپختونخوا،قائمہ کمیٹی برائے زکوةٰوعشر،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اورترقی نسواں کا اجلاس

منگل 23 فروری 2016 16:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زکوةٰوعشر،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اورترقی نسواں کاایک اجلاس منگل کے روز کمیٹی کے چیئرمین اوررکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ ولی محمد کے زیر صدارت پشاورمیں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی محترمہ معراج ہمایون ،محترمہ عظمیٰ خان، محترمہ راشدہ رفعت ،رومنہ جلیل،آمنہ سردار ،مفتی سید جنان اورزرین گل سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صوبائی کمیشن برائے خود مختاری خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے اوراسے فعال بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پرغوروخوض کیا گیا ۔کمیٹی کے ممبران نے محکمہ سماجی بہبود کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی کمیشن برائے خودمختاری خواتین کے ملازمین کے مسائل حل کرنے اوران کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں مناسب تجاویز تیار کرے اور کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں انہیں پیش کیا جائے تاکہ کمیٹی ان پرکاروائی کرتے ہوئے مزیدلائحہ عمل وضع کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں