راشد بلوچ کی منتقلی کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم پشاور پہنچ گئی

منگل 23 فروری 2016 16:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب راشد بلوچ کو منتقل کرنے کے لئے کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی ، اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے اہم کارندے راشد بلوچ عرف چیچی کو پشاور میں گرفتارکرنے کے بعد سندھ حکومت نے صوبائی حکومت سے اس ضمن میں رابطہ کیا تھا اورمطالبہ کیا تھا کہ راشد بلوچ کو سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے راشد بلوچ کو سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا جا چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ راشد بلوچ کوممکنہ طور پرکراچی منتقلی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے ہیں۔ تاہم عدالت کی اجازت کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا جائے گا کراچی منتقلی کے لئے نجی ائیر لائن کی بکنگ بھی کرلی گئی ہے اور ائیر پورٹ انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں