پشاور ‘ پولیس اور سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 38مشتبہ افراد گرفتار
تازہ ترین : 1

پشاور ‘ پولیس اور سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 38مشتبہ افراد گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری۔2016ء)پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری کی دستاویزات نہ رکھنے والوں سمیت 38 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔پشاور میں تھانہ گلبرگ کے حدود خیبر سپر مارکیٹ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا ‘ سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری کی دستاویزات جمع نہ کرانے پر 12 افراد ‘ایک افغان شہری اور 25 دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2016 - 15:14:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں