شیرین محل کلب نے انصاف انٹر کلبز کرکٹ ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی
تازہ ترین : 1

شیرین محل کلب نے انصاف انٹر کلبز کرکٹ ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری۔2016ء)پشاورمیں جاری پہلے انصاف انٹر کلبز کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں شیرین محل نے آئی سی ایس کولٹس کو 7وکٹوں سے ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ،جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں پہلے کھیل کر 185رنز بنائے۔جس میں وحید اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 109رنز سکور کئے،اجمل خان نے 24رنز بنائے ۔

شیرین محل کی جانب سے میاں خان نے دو،عثمان شنواری ،ثاقب اورعرفان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں شیرین محل نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پوراکیا۔سعید آفریدی نے111،عمران خان نے38اور عبدالعزیزنے 24رنز سکور کئے۔آئی سی ایم ایس کولٹس کی طرف سے عالمگیر نے دو،عبدالعلیم ،سجاد،ابراہیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسی طرح شیرین محل نے یہ میچ 7وکٹوں سے جیت لیا۔

وقت اشاعت : 23/02/2016 - 15:11:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں