پشاور میں فنکاروں کی حکومت کی حمایت اور مخالفت میں ریلی

منگل 23 فروری 2016 11:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) خیبر پختونخوامیں انڈومنٹ فنڈ ز کی تقسیم نے فنکاروں کو ایک دوسرے کے مقابلے میں لاکھڑا کردیا، امداد لینے والے فنکاروں نے حکومت کی حمایت اور محروم رہ جانے والوں نے حکومت مخالف ریلی نکالی۔خیبر پختونخوا کے فنکاروں کے دو گروپ پشاور پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک گروپ نے صوبائی حکومت کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے مخصوص فنڈ قائم کر کے 5 سو فنکاروں کو 30 ہزار روپیفی کس امداد فراہم کرکے قابل تحسین کام کیا ہے۔

مخالف گروپ نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور محکمہ ثقافت و صوبائی حکومت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے ثقافت کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں،لیکن صوبائی حکومت نیانہیں نظر انداز کردیا اور فنڈز پسند و ناپسند کی بنیاد پر تقسیم کئے گئے۔ادھر صوبائی محکمہ ثقافت کا کہنا ہے کہ جو فنکار ابھی تک امداد سے محروم ہیں انہیں امداد دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں