انجینئر امیر مقام کی زیرصدارت پیسکوکے اعلیٰ حکام کا سنگوٹہ پورن ہاؤس میں اجلاس

صوبے میں برف سے تباہ ڈھانچہ بحال ،آپریشنل نفری بڑھانے،بریکوٹ گرڈسٹیشن اورشموزئی فیڈرپرکام مزیدتیز ، مدین گردسٹیشن کو15مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایات کبل گرڈسٹیشن،پورن مخوزئی اورمارتونگ گرڈسٹیشن کیلئے اراضی کے حصول کو جلدازجلدیقینی بنایاجائے، انجینئر امیرمقام

پیر 22 فروری 2016 19:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی زیرصدارت پیسکوکے اعلیٰ حکام کی سوات سنگوٹہ میں اجلاس منعقدہوا جس میں پیسکوکے چیف ایگزیکٹیوانوارالحق سمیت پیسکورکے دیگراعلیٰ حکام وضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں انجینئر امیرمقام کوپورے صوبے اورخصوصاً ملاکنڈڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انجینئرامیرمقام نے پیسکوحکام کو پورے صوبے میں برف سے تباہ شدہ ڈھانچہ بحال کرنے،آپریشنل نفری بڑھانے،بریکوٹ گرڈسٹیشن اورشموزئی فیڈرپرکام مزیدتیزکرنے ، مدین گردسٹیشن کوہرصورت میں15مارچ تک مکمل کرنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کبل گرڈسٹیشن،پورن مخوزئی اورمارتونگ گرڈسٹیشن کیلئے اراضی کے حصول کوبھی جلدازجلدیقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ چکدرہ ،مینگورہ ڈبل سرکٹ لائن،چکیسریخ تنگی فیڈر،بشام اورپٹن کے132-KVAگرڈ سٹیشن پربھی کام مزید تیزکردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ کروڑہ کانہ ویلی لائن کو15مارچ تک ہرصورت دوبارہ بحال کی جائے اورعلاقے میں لوڈشیڈنگ دورانیہ کوکم سے کم کردیاجائے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بجلی کی سہولت سے عوام کوہرصورت مستفیدکیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام سے کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں