محلہ غوری خان میں گھریلو ملازمہ پر تشددکرنے والے ڈاکٹرشکیل کو مقامی عدالت پیش کردیاگیا

پیر 22 فروری 2016 16:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)محلہ غوری خان میں گھریلو ملازمہ پر تشددکرنے والے ڈاکٹرشکیل کو مقامی عدالت پیش کردیاگیا ‘گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں گرفتار ڈاکٹر کو تھانہ شاہ قبول سے پشاور کی مقامی عدالت پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

نامزد ملزم اپنی گاڑی میں عدالت گیا۔ پولیس کے مطابق عدالت میں تشددکا شکار بچی عائشہ اور نامزد ملزم ڈاکٹرشکیل اپنا بیان ریکارڈ کرائیگا ‘ملازمہ کا تعلق صوابی سے ہے جو ڈاکٹر شکیل کے گھر 4ماہ سے ملازمہ ہے۔ بچی کے مطابق اسے ڈاکٹر نے تشددکا نشانہ بنایا اور بال کاٹ دیے، جو بعد میں میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت ہوا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں