محکمہ انسداد دہشت گردی کی سوات میں کارروائی ، اہم دہشت گرد گرفتار
تازہ ترین : 1

محکمہ انسداد دہشت گردی کی سوات میں کارروائی ، اہم دہشت گرد گرفتار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن نے سوات کے علاقے چپریال میں کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا‘ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے چپریال میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد 2009ء میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھا۔ دہشت گرد سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

وقت اشاعت : 22/02/2016 - 13:26:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں