کوہاٹ ریجن پولیس کے 9اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی

اتوار 21 فروری 2016 17:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) کوہاٹ ریجن پولیس کے 9اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں کوہاٹ،کرک اور ہنگو کے پولیس افسران شامل ہیں۔ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقیاب ہونے والے ان پولیس افسران کی کوہاٹ ریجن کے مختلف اضلاع میں تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن ڈاکٹر اشتیاق احمد مروت کی سربراہی میں گزشتہ روز محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف،ڈی پی او ہنگو شاہ نظر اور ڈی پی او کرک میاں نصیب جان نے شرکت کی ۔اجلاس میں کوہاٹ ریجن کے ترقی کے منتظراے ایس آئی رینک کے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور پیشہ ورانہ معیار پر پورا اترنے والے 9اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی جسکے بعد ڈی آئی جی کوہاٹ نے پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سب انسپکٹروں کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں سب انسپکٹر مزمل حسین ،سب انسپکٹر شاہ دوران،سب انسپکٹر طارق عثمان،سب انسپکٹر گلزار،سب انسپکٹر محمد نواز،سب انسپکٹر اسلام الدین،سب انسپکٹر فضل بادشاہ،سب انسپکٹر احمد جنان اور سب انسپکٹر اول زمان شامل ہیں۔ترقی پانے والے ان سب انسپکٹروں میں کوہاٹ کے مزمل حسین ، شاہ دوران،طارق عثمان،فضل بادشاہ کو ضلع کرک،گلزار،اول زمان،محمد نواز کو ضلع ہنگو،اسلام الدین ،احمد جنان کو ضلع کوہاٹ اورمحمد نواز کو سی ٹی ڈی کوہاٹ سے ضلع ہنگومیں تعینات کرنے کا حکمنامہ بھی جاری کردیا گیا ہے اوران افسران کو اپنی نئے جائے تعیناتی میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں