وہاب علی کو راحت شہید کرکٹ کلب کا نیاصدر چن لیاگیا

ہفتہ 20 فروری 2016 15:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ہونیوالے راحت شہید کرکٹ کلب کے انتخابات ہو ئے جسکے تحت وہاب علی کو متفقہ طور صدرا ور نور عالم کو سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منعقدہ راحت شہید کرکٹ کلب کے اجلاس میں گزشتہ سال کی کاکردگی کو تسلی بخش قراردیا جسکے بعد متفقہ طور پر کلب کی نئی کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔جسکے مطابق صدروہاب علی کو ،نائب صدرفہیم خان،سیکرٹری نور عالم ،جائنٹ سیکرٹری سکندرشاہ اور فنانس سیکرٹری یوسف خان منتخب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں