پشاور ‘ کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور حساس ادارے کے اہلکاروں کی کارروائی ‘ لیاری ..
تازہ ترین : 1

پشاور ‘ کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور حساس ادارے کے اہلکاروں کی کارروائی ‘ لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری۔2016ء)کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے کارندے راشد بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پشاورکے علاقے میں بھانہ ماڑی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے اہم کارندے راشد بلوچ کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق راشد بلوچ کراچی میں رینجرز اور پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے درجنوں مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جلد ہی اسے کراچی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/02/2016 - 13:51:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں