پی ڈی اے میں ناقص کارکردگی پرڈائریکٹریٹ آف ہارٹیکلچرکو ختم کردیا گیا،2افسران فارغ

ڈائریکٹریٹ سے وابستہ تمام اہلکاروں کو ڈائریکٹریٹ آف بیوٹیفکیشن پشاورکے زیر نگرانی کام کرنے کی ہدایت

جمعہ 19 فروری 2016 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے)کے ڈائریکٹریٹ آف ہارٹیکلچرکو ختم کرکے اسکو ڈائریکٹریٹ آف بیوٹیفکیشن پشاورمیں ضم کردیا گیا ہے جبکہ ناقص کارکردگی پر ڈائریکٹریٹ آف ہارٹیکلچرکے2افسران کو فارغ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر ہارٹیکلچرریاض علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچرمنظوریوسف کو گزشتہ چھ ماہ سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انکو اپنے عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے اور انہیں ڈی جی سیکرٹریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدجان کوانچارچ ہارٹیکلچرریگی ماڈل ٹاؤن،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسید کمال کو ہارٹیکلچر ریگی ماڈل ٹاؤن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ جہان کو انچارج ہارٹیکلچر حیات آباد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرصفت علی شاہ کو انچارج ناردرن 5جی ٹی روڈ جمرودروڈاور فرمان علی شاہ کو بھی جی ٹی روڈ پرہارٹیکلچرسٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹریٹ آف ہارٹیکلچر کو ختم کرنے کے بعد اس ڈائریکٹریٹ سے وابستہ تمام اہلکاروں کو ڈائریکٹریٹ آف بیوٹیفکیشن پشاورکے زیر نگرانی کام کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں